ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کے لیےدائر درخواست سماعت کے لئے مقرر 

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ ،پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کے لیےدائر درخواست سماعت کے لئے مقرر  لی گئی ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل  ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کرے گا۔5 رکنی لارجر بنچ میں جسٹس چوہدری محمد اقبال ، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔ 

درخواست مقامی وکیل سلمان خالد نے دائر کی جبکہ درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

 درخواست گزار  کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی تحلیل کی مخالف ہے،جب اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہ چاہتی تو تو وزیر اعلی اسمبلی نہیں توڑ سکتےاور عمران خان بغیر کسی آئینی اختیار اسمبلی توڑنے کی ہدایت دے رہے ہیں انہیں اسمبلی توڑنے میں کوئی اختیار نہیں۔

عدالت پرویز الٰہی کو عمران خان ہدایت کی بجائے اپنا ذہن استعمال کرنے کی ہدایت دے۔