ویب ڈیسک : پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلے مکمل۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلے مکمل کر لئے گئے ۔ یو ایچ ایس کے زیر انتظام داخلے مکمل کرکے داخل شدہ طلبا کی فہرستیں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں کے حوالے کردی ہیں ۔ میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں کو نئے طلباکی دستاویزات کی تصدیق کا عمل 28 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس کی 3192 سیٹوں پر داخلوں کا عمل ڈیڑھ ماہ کے اندر مکمل کیا گیا ہے ۔ ایم بی بی ایس میں داخل ہونے والے طلبا سے 18,030 روپے پہلے سال کی فیس وصول کی گئی ہے ۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے پہلی مرتبہ امیدواروں سے فیس یو ایچ ایس نے خود وصول کی ہے جو متعلقہ اداروں کو منتقل کی جائے گی ۔ بین الصوبائی سیٹوں پر بلوچستان، کے پی کے اور آزاد جموں و کشمیر کے کالجوں کیلئے بھی داخلے کیے گئے ۔ طلبہ کی جائننگ کا عمل مکمل کرکے یکم مارچ سے کلاسز شروع ہونگی ۔