سٹی 42: حکمرانوں سینئر سیاستدانوں پر جوتا پھینکنے کے واقعات مسلسل جاری ہیں، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے گاڑی میں بیٹھتے ہی گاڑی پر جوتا اچھال دیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھالنے والا پی ٹی آئی کے رکن راشد حفیظ کا ڈرائیو رہے،اسمبلی کی سکیورٹی نے جوتا اچھالنے والے کو دھر لیا۔
.
اپوزیشن کا اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج،آٹا چوروں، ووٹ چوروں جان چھوڑو کے نعرے لگاتے رہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ جام کمال خان کے ایوان میں پہنچنے سے قبل جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا،بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں بھرپور احتجاج جاری تھا،اس دوران جب وزیراعلیٰ جام کمال خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی کے احاطے میں پہنچے تو انہیں سخت سکیورٹی کےحصار میں اسمبلی کے احاطے سے ایوان تک لے جایا گیا۔