سٹی 42: حکمرانوں سینئر سیاستدانوں پر جوتا پھینکنے کے واقعات مسلسل جاری ہیں، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے گاڑی میں بیٹھتے ہی گاڑی پر جوتا اچھال دیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھالنے والا پی ٹی آئی کے رکن راشد حفیظ کا ڈرائیو رہے،اسمبلی کی سکیورٹی نے جوتا اچھالنے والے کو دھر لیا۔
.
رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھالا گیا۔
— 24 News HD (@24NewsHD) January 10, 2023
رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھالنے والا پی ٹی آئی کے رکن راشد حفیظ کا ڈرائیو ہے۔۔۔
اسمبلی کی سیکورٹی نے جوتا اچھالنے والے کو دھر لیا۔ pic.twitter.com/a6lfmPIBwp
اپوزیشن کا اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج،آٹا چوروں، ووٹ چوروں جان چھوڑو کے نعرے لگاتے رہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ جام کمال خان کے ایوان میں پہنچنے سے قبل جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا،بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں بھرپور احتجاج جاری تھا،اس دوران جب وزیراعلیٰ جام کمال خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی کے احاطے میں پہنچے تو انہیں سخت سکیورٹی کےحصار میں اسمبلی کے احاطے سے ایوان تک لے جایا گیا۔