لبرٹی،50 روپے فیس دو،ورنہ نو انٹری،پارکنگ کمپنی بے لگام،شہریوں کو دھمکانے لگی

10 Jan, 2023 | 07:09 PM

بسام  سلطان: لاہور پارکنگ کمپنی شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے لگی۔ لبرٹی میں لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے شہریوں سے اضافی پیسے بٹورنے کا انکشاف۔ کمپنی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 50 روپے وصول کرنے لگی۔

لاہور پارکنگ کمپنی کی پرچی پر قیمت لکھی نہ ہونےکافائدہ شہریوں کو لوٹ کر اٹھایا جانے لگا ہے۔حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 30 روپے مختص کیے گئے،تاہم کمپنی 50 روپے وصول کررہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ سٹینڈ والوں کی جانب سے 50 روپے مانگے جاتے ہیں، وجہ پوچھنے پر بدتمیزی اور گاڑی داخل نہ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔لبرٹی کا رخ کرنیوالے شہریوں نے حکومت سے مختص نرخ پر عمل کروانے، اور پرچی پر قیمت لکھنےکا مطالبہ کیا ہے۔


 

مزیدخبریں