ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی کمی،محکمہ زراعت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

Agriculture department,Government,wheat,City42
کیپشن: Wheat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)صوبے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے بیوروکریسی کا نیا فارمولا،صوبے میں آئندہ سیزن میں گندم کی کمی پوری کرنے کے لیے محکمہ زراعت نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ مانگ لی ہے ۔
پنجاب میں اب بیوروکریسی نے 1 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈ خرچ کرکے گندم کی پیداوار بڑھانے کا نیا فارمولا تیار کیا ہے جس کے لیے صوبے میں آئندہ سیزن میں گندم کی کمی پوری کرنے کے لیے محکمہ زراعت نے 1 ارب 20 کروڑ روپے کا فنڈ بطور سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

حکام کے مطابق نئی ریسرچ اور بیج کے ساتھ قومی فوڈ پیداوار بڑھاؤ پروگرام کے تحت 21 ملین ٹن گندم کی کاشت کے لیے فنڈ کی اشد ضرورت ہے اور گندم کے مذکورہ ہدف تک پہنچنے کے لیے حکومت کو اضافی گرانٹ دینا پڑے گی ۔

محکمہ زراعت کے حکام کے مطابق رواں سال گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لیے حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے بہت کم رقم مختص کی گئی تھی جس کے لیے اب مزید فنڈ درکار ہیں تاکہ صوبے میں گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پیداوار پر توجہ کی جائے گی ۔