سٹی 42 :محکمہ بلدیات نے سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر پبلک ٹوائیلٹس کی قلت کانوٹس کے لیا محکمہ بلدیات نےچیف آفیسر ایم سی ایل اور دیگر بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں پبلک ٹوائیلٹس کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا.
محکمہ بلدیات کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق شہریوں کی پبلک ٹوائیلٹس ناہونے پر ہزاروں شکایات اور عدالت عالیہ میں زیر سماعت کیس کی روشنی پبلک ٹوائیلٹس کی تعمیر کا ہنگامی بنیادوں پر شروع کیاجائےعوامی مقامات پر خواتین ،ٹرانسجینڈرز اور معذور افراد کے لیے الگ واش رومز تعمیر کیے جائیں۔
ٹوائیلٹس کی قلت پر خواتین ،معذور افراد اور ٹرانسجینڈرز کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےلاہور میں 36 مقامات پر پبلک ٹوائیلٹس کی تعمیر کا منصوبہ گزشتہ برس شروع کیاگیا میٹروپولیٹن کارپوریشن محض تین مقامات پر ہی پبلک ٹوائیلٹس کی تعمیر کو یقینی بناسکی ہےمحکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ،میونسپل کارپوریشنز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران کو پبلک ٹوائیلٹس کی قلت کے فوری اقدامات کی ہدایت کردی