سکول کے کھانے سے سانپ برآمد ، متعدد طلبہ کی طبیعت خراب  

10 Jan, 2023 | 05:07 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سکول  میں مبینہ طور پر طلبہ کے کھانے میں سانپ مکس ہونے سے درجنوں طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں پیش آیا جہاں بھارت کے ایک سکول میں طالب علموں کو دوپہر کا کھانا دیا گیا،  کھانا کھانے کے بعد  تقریباً 30 کے قریب  پرائمری سکول کے طالب علموں کی طبیعت بگڑ گئی، انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ  کھانا تیار کرنے والے  اسکول کے عملے نے دعویٰ کیا کہ دال سے بھرے کنٹینر میں سے ایک میں سانپ ملا تھا۔

سکول انتظامیہ کے مطابق   ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد طالب علموں کی طبعیت میں بہتری آئی جس پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا  تاہم ایک طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہے لیکن اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں