ویب ڈیسک: برطانوی بادشاہ کا شہزادی کیٹ کو تحفہ ،تصاویر اورپوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پیر (9 جنوری) کو اپنی سالگرہ کے موقع پر کنگ چارلس III اور کوئین کمیلا کنسورٹ کی طرف سےخصوصی مبارک باد وصول کی۔ شہزادی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو شاہی خاندان کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر بھی مبارک باد دی گئی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ویلز کی شہزادی کو آج سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو‘‘۔
???? Wishing The Princess of Wales a very Happy Birthday today! pic.twitter.com/IXfc9LItG9
— The Royal Family (@RoyalFamily) January 9, 2023
ٹویٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک بچی کی تصویر بھی تھی جس میں وہ کیٹ کوپھولوں کا گلدستہ پیش کر رہی تھی۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ستمبر میں کیٹ کے ویلز کے پہلے دورے کے دوران لی گئی تھی جب ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد انہیں اور پرنس ولیم کو پرنس اور پرنسس آف ویلز کا نام دیا گیا تھا۔
Wishing our Royal Patron and Honorary Air Commandant of the Royal Air Force Air Cadets, the Princess of Wales @KensingtonRoyal a very Happy Birthday today ???????? https://t.co/o4aDT2oqfO
— RAF Air Cadets (@aircadets) January 9, 2023
س کے علاوہ کیٹ نے رائل ایئر فورس کے ایئر کیڈٹس کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد وصول کی۔ جس میں لکھا ہوا تھا کہ"ہمارے شاہی سرپرست اور رائل ایئر فورس کے ایئر کیڈٹس کے اعزازی ایئر کمانڈنٹ، ویلز کی شہزادی @KensingtonRoyal کو آج سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد،"
The Abbey bells are ringing to celebrate the birthday of The Princess of Wales????#HappyBirthdayHRH pic.twitter.com/arPVUVJ7UL
— Westminster Abbey (@wabbey) January 9, 2023
ویسٹ منسٹر ایبی کے آفیشل ٹویٹر پیج پر کیٹ مڈلٹن کی سالگرہ کے اعزاز میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’’دی شہزادی آف ویلز کی سالگرہ منانے کے لیے ایبی بیلز بج رہی ہیں۔‘
The Abbey bells are ringing to celebrate the birthday of The Princess of Wales????#HappyBirthdayHRH pic.twitter.com/arPVUVJ7UL
— Westminster Abbey (@wabbey) January 9, 2023
یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم کی شادی اپریل 2011 میں ہوئی۔ ان کے تین بچے ہیں - پرنس جارج، شہزادی شارلٹ اور پرنس لوئس۔