(درنایاب)اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ڈویلپمنٹ کا ذمہ دار ایل ڈی اے اپنی ہی سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ بھول گیا، تیرہ ہزار سے زائد متاثرین کو دسمبر 2022 کے بعد آخری بیلٹنگ کیلئے فروری2023 کی نئی تاریخ دے دی گئی۔
ایل ڈی اے سٹی کے فائل ہولڈرز کیلئے بیلٹنگ فروری 2023 کو ہوگی، ایل ڈی اے سٹی بجلی، گیس، سڑکوں کی بحالی کا کام ادھورا ہے، ایل ڈی اے سٹی کو رنگ روڈ سے ملانے کیلئے چناب روڈ بھی التواء کا شکار ہے، ایل ڈی اے سٹی منصوبہ 2012سے التواء کا شکار ہے، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کیلئے 100 فیصد اراضی بھی ایکوائر نہیں کی جا سکی۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے حکام نے منصوبے کے فنڈز بھی دیگر پراجیکٹس میں لگا دئیے ہیں جبکہ ڈویلپمنٹ کا کام سست روی کا شکار ہونے سے خرید و فروخت جمود کا شکار ہے۔
ایل ڈی اے حکام دوسال سے پلاٹوں کو قبضہ دینے کیلئے بھی نئی تاریخوں کا اعلان کررہے ہیں، رواں سال ڈی جی ایل ڈی اے مارچ میں قبضہ کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں، ایل ڈی اے حکام کی رفتار کو دیکھتے ہوئے قبضہ اوپن کرنا رواں سال ممکن نہیں۔