ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس پنجاب کے ساؤنڈ سسٹم کی تبدیلی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور

Governor House Punjab
کیپشن: Governor House Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: گورنر ہاؤس پنجاب کا ساؤنڈ سسٹم جواب دے گیا ، گورنر ہاؤس کے ساؤنڈ سسٹم کی تبدیلی کیلئے 1 کروڑ 88 لاکھ روپے کی گورنر ہاؤس پنجاب کے ساؤنڈ سسٹم کی تبدیلی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی۔

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے حکومت سے گورنر ہاؤس پنجاب کے ساؤنڈ سسٹم کی تبدیلی پر مراسلہ لکھا تھا۔ محکمہ تعلقات عامہ کی درخواست پر اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی نے گورنر ہاؤس پنجاب کیلئے 1 کروڑ 88 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔

مراسلے میں گورنر ہاؤس کے پرانے ساؤنڈ سسٹم کے غیرفعال ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ گورنرہاؤس میں ساؤنڈ سسٹم کی تبدیلی کیلئے1 کروڑ 88 لاکھ روپے کی یہ گرانٹ بطور سپلیمنٹری گرانٹ دی جائےگی ۔