لاہور میں نئی بسوں کی فراہمی کا منصوبہ لٹک گیا

10 Jan, 2023 | 12:41 PM

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے لاہور میں تین سو نئی بسیں چلانے کیلئے بجٹ دینے سے انکار کر دیا ۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ نے تین سو نئی بسوں کیلئے محکمہ خزانہ سے اکیس ارب روپے مانگے تھے،  محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ پی اینڈ ڈی کو ادا کرنے کا مطالبہ کردیا, محکمہ خزانہ نے پی اینڈ ڈی کو ترقیاتی بجٹ سے یہ بجٹ ادا کرنے کا نوٹ لکھ دیا ہے۔ جس کے بعد اب ضروری کارروائی کے بعد یہ سمری وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اگر منظوری دیدی تو پی اینڈ ڈی سے فنڈز کا اجراء ہوگا، دوسری صورت میں یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تک التواء کا شکار ہو جائے گا۔

مزیدخبریں