ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر کی طبیعت خراب ، ہسپتال داخل

Former Brazilian president hospitalized
کیپشن: Former Brazilian president hospitalized
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو  کو طبیعت خراب ہونے پر امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

برازیلین میڈیا کے مطابق سابق برازیلین صدر بولسونارو گذشتہ ماہ سے امریکا میں ہیں، سابق صدر کو پیٹ میں تکلیف کے باعث امریکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔  برازیل میں سابق صدر کے معالج ڈاکٹر انتونیو لوئز مکیڈو کا کہنا ہے کہ بولسونارو آنتوں کی تکلیف میں مبتلا  ہیں، تاہم ان کا طبی مسئلہ زیادہ سیریئس نوعیت کا نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر بولسونارو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کنڈیشن زیادہ خراب نہیں ہے تاہم پیٹ کی  تکلیف کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا. 

واضح رہے کہ 2018 کی انتخابی مہم کے دوران بولسونارو انتخابی مہم کے دوران خنجر کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے 6 مختلف آپریشنز کیے جا چکے ہیں، اور گذشتہ چند سالوں سے وہ ’bowel adhesions‘ اور ’obstructions‘ کے مسائل کا شکار ہیں۔