ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ

Saudi Arabia
کیپشن: Saudi Arabia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی, ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کردی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔