ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نسیم شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

Naseem Shah
کیپشن: Naseem Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔

کراچی میں گذشتہ روز 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے نسیم مجموعی طور پر آٹھویں اور پاکستان کے چھٹے بولر ہیں، آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں، پاکستانی بولرز میں عثمان شنواری نے اتنے ہی میچز میں 12 شکار کیے تھے۔

نسیم شاہ نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طور پر آٹھویں اور چھٹے پاکستانی بولر ہیں، یہاں وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 9 نومبر 1990 کو 52 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، وسیم اکرم نے 1993 میں 24 دسمبر کو زمبابوے سے میچ میں 15 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

2002 میں 21اپریل کو نیوزی لینڈ کے مقابل شعیب اختر نے 16 رنز کے بدلے میں 6 شکار کیے، 2018 میں 29 جون کو سہیل تنویر48 رنز دے کر سری لنکا کے 5 پلیئرز کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے تھے۔

2008 میں 30 جون کو ایشیا کپ میچ میں سری لنکا کے مرلی دھرن نے 31 رنز دے کر بنگلادیش کے 5 بیٹرز کو میدان بدر کیا، 6 جولائی کو اسی ایونٹ کے فائنل میں سری لنکن اجنتھا مینڈس نے 13 رنز کے بدلے بھارت کے 6 کھلاڑیوں کو رخصتی کا پروانہ تھمایا،2019 میں سری لنکا سے میچ میں عثمان شنواری 51 رنز دے کر 5 وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے تھے۔