تحریک انصاف نے اے این پی کی بڑی وکٹ گرادی

10 Jan, 2023 | 08:26 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اے این پی کی بڑی وکٹ گرا دی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام قادر بیٹنی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،غلام قادر بیٹنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 غلام قادر بیٹنی اس سے قبل بھی رکن خیبرپختونخواا سمبلی رہ چکے ہیں جبکہ جنرل الیکشن 2018 میں پی کے 94 ٹانک سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن میں ٹانک سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدواروں نے میدان مار لیا تھا۔

دوسری جانب  عمران خان کاوزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں کہناتھاکہ13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔


 

مزیدخبریں