ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا آنے والے 150 سے زیادہ سیاح غائب

جنوبی کوریا آنے والے 150 سے زیادہ سیاح غائب
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اطلاعات کے مطابق 150 سے زیادہ غیر ملکی جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران ویزہ چھوٹ کے پروگرام کے تحت یانگ یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے   جنوبی کوریا میں داخل ہوئے تھے، لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یہ خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ تمام لاپتہ غیر ملکی غیر قانونی طور پر کام کرنے کی کوشش میں کوریا میں داخل ہوئے تھے۔ حکمراں پیپلز پاور پارٹی کے نمائندے یو سانگ بوم کی وزارت انصاف سے حاصل کی گئی دستاویزات کے مطابق  بتایا گیا کہ 107 ویتنامی، 31 فلپائنی اور 15 منگولین شہری اس پروگرام کے ذریعے کوریا پہنچنے کے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔

وزارت انصاف کے ماتحت امیگریشن آفس نے بتایا ہے کہ  اب تک تین افراد کو پکڑا گیا ہے جن میں دو ویتنامی اور ایک فلپائنی شامل ہیں جو اپنے15 دن کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود کوریا سے واپس نہیں گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس پروگرام کا مقصد جنوبی کوریا کےصوبہ کھانگون میں سیاحت کو فروغ دینا تھا کیونکہ یہ خطہ اپنے قدرتی مناظر کے لیے مشہور ہے۔ یہ پروگرام 31 مئی کو ختم ہوگا۔ حکام اس بات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آیا اس میں توسیع کرنی ہے یا نہیں۔ ویزے کے بغیر سیاحت کیلئے کوریا آنے کا یہ پروگرام ویتنام، فلپائن، منگولیا اور انڈونیشیا کے شہریوں کیلئے خصوصی طور پر شروع کیا گیا ہے۔