موسم سرما میں سبز الائچی کے حیران کن فوائد

10 Jan, 2022 | 10:26 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)موسم سرما میں سخت سردی کی وجہ لوگوں کی بڑی تعداد مختلف امراض کا شکار ہو جاتی ہے ،خاص طور پر  نزلہ زکام، کھانسی اور بخار جیسے امراض سر فہرست ہیں لیکن ان امراض سے بڑی آسانی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق چھوٹی الائچی یاسبز الائچی گھروں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور یہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائی جاتی، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔الائچی کے بنیادی اجزا میں آئرن، کاپر اور وٹامن سی کے علاوہ ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں کہ جو کہ خون کے سرخ خلیات کی افزائش کے لیے بے حد مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور اینیما کی بیماری کا دیسی علاج ثابت ہوتے ہیں۔

سردیوں میں خشک کھانسی بہت عام  اورانتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے، اسے دور کرنے کے لئے الائچی سے بہتر کوئی علاج نہیں، اس کے لئے لونگ اورالائچی کو ملا کر استعمال کرنے سے خشک کھانسی میں کافی افاقہ ہوتا ہے۔

الائچی کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، السر کی بیشتر اقسام میں بھی الائچی فائدہ مند ہے۔

الائچی اپنے ڈی ٹاکسِن کے عمل سے جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتی ہے، انہیں جسم سے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، متعدد امراض حتیٰ کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتی ہے۔

سردی کے موسم میں ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے سینہ جکڑ جاتا ہے، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگتی ہے، اس کے علاج کے لئے الائچی اور مصری کو 1 اور3  کے تناسب سے لیں، پھر ان دونوں کو ایک اچھی طرح پیس لیں، اس سفوف کا ایک چائے کا چمچ دن میں تین بار پانی کے استعمال سے سینے کی جکڑن سے نجات ملتی ہے۔

مزیدخبریں