ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندہ سانپ کو پکڑنے پر شہری کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو دیکھیں

Catching snake cost
کیپشن: snake video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) کرہ ارض پر زہریلے حشرات میں بچھو اور سانپ کو  شمار کیا جاتا جو کہ انسان کو جان سے مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شہری کو سانپ پکڑنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک مثل مشہور ہے سانپ سُلائے ‘ بچھو رُلائے ( یعنی سانپ کے کاٹے ہوئے شخص پر غنودگی طاری ہوتی ہے اور بچھو کا ڈسا ہوا روتا اور چلاتا رہتا ہے)۔جانوروں کے زمرے میں بچھو کرہ ارض کا سب سے قدیم باسی ہے۔بچھو کا تعلق چیونٹیوں ‘ چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑوں اور دوسرے آٹھ ٹانگوں والے حشرات الارض کے خاندان سے ہے۔

دوسری جانب سانپوں میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے نتھنوں کے ذریعے ہوا اندر کھینچ سکیں اور تیزی سے اپنے شکار کی بو سونگھ سکیں،کچھ زہریلے بھی ہوتے ہیں۔ کچھ سانپ پانی میں رہتے ہیں تو کچھ زمین پر رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ سانپوں میں اڑنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گاڑی کے قریب ایک سانپ اپنی جان بچانے کے لئے سہما بیٹھا ہے، سانپ کو پکڑنے کے لئے ایک شہری نے ہمت کی اور کپڑے کی مدد سے اپنا ہاتھ بغیر کوئی شور کئے اس کے پاس لایا اور سانپ کے سر کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کی گی مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اس آدمی نے سانپ کو قابو کیا تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کھڑی گاڑی کے دائیں جانب میدان میں قلابازیاں کھاتا گرپڑا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer