شادی ہال میں بیٹی کی رخصتی پر ماں کے ڈانس کی ویڈیو

10 Jan, 2022 | 09:11 PM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر شادیوں کی متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کبھی دولہا رقص کرررہا ہے تو کبھی دلہن اپنی پسند کا گانا نہ چلانے پر ناراض دکھائی دے رہی ہے، کچھ ویڈیوز میں دلہے یا دلہن کے دوستوں کی جانب سے شادی کو یاد گار بنانے کے لئے کسی تقریحی پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں بیٹی کی رخصتی پرماں کو رقص کرتے دیکھا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں،  ایک اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرج ہال میں شادی کے موقع پر مہمان اور کیمرہ مین شادی کے سٹیج پر موجود دلہن کے اردگرد موجود ہیں جبکہ دلہن کی ماں اپنی بیٹی کو رخصت کرنے کے لئے گانے پر لپسنگ کرتے دعائیں رہی اور ساتھ ساتھ ڈانس کرتی بھی نظر آرہی ہے، گانے کے دوران اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کرکے ساس کے ہاتھ میں تھما دیتی ہے۔ میرج ہال میں شریک مہمانوں نے اپنے اپنے موبائل فون سے ان مناظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں: https://www.instagram.com/p/CYjjkpwB4hS/

مزیدخبریں