(ویب ڈیسک)سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے،سلمان خان نے تاحال شادی نہیں کی،آجکل سلمان اور ہالی ووڈ اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں اپنی 56 ویں سالگرہ منائی سالگرہ کی تقریب میں سنگیتا بجلانی، لولیا ونتور، رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا سمیت ان کے بہت سے دوستوں نے بھی شرکت کی لیکن اس مرتبہ سلمان خان کی سا لگرہ میں امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ بھی موجود تھیں۔ہالی ووڈ اداکارہ کی سالگرہ میں شر کت پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ سلمان کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔
اداکارہ سمانتھا لاک کو جے پور میں ایک سماجی تقریب کے دوران دبنگ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے ساتھ بھی دیکھا گیا جس پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور کہا جارہا تھا کہ یہ سلمان خان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ ہیں تاہم بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سمانتھا لاک ووڈ نے سلمان خان کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور وضاحت کی کہ میں سلمان سے ملی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ہریتک سے بھی ملیں لیکن کوئی بھی ان کے اور ہریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہتا لہذا میں نہیں جانتی کہ سلمان اور ان سے متعلق یہ خبر کہاں سے آئی ہے اور لوگ کیوں ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔