سٹی 42: موٹرویز بند ہونے،راوی پل پر ٹرک خراب ہونے کے باعث شاہدرہ،راوی روڈ اور شفیق آباد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق راوی پل پر ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث ٹرک خراب ہو گیاتھا،فوری طور پر ٹرک نہ ہٹائے جانے کے باعث راوی پل،راوی روڈ اور شفیق آباد میں ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، جبکہ موٹرویز بند ہونے کے باعث بھی ٹریفک کا لوڈ جی ٹی روڈ پر بڑھ گیا جس کے بعد شاہدرہ،بیگم کوٹ اور اطراف میں شدید ٹریفک جام رہا۔
سی ٹی او منتظر مہدی شاہدرہ میں ٹریفک جام کلیئر کروانے کے لئے پہنچے۔ کئی گھنٹے بعد خراب ٹرک کو بریک ڈائون کی مدد سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی،ٹریفک پولیس کی جانب سے بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو گھنٹوں خواری کا سامنا کرنا پڑا۔