دبئی کی بندرگاہ پر وہیل کی اٹھکیلیاں کرتے تصاویر وائرل

10 Jan, 2022 | 04:37 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : دبئی کی بندرگاہ پرایک وہیل کو  کو اٹھکیلیاں کرتے دیکھا گیا ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس وہیل کی تصویراورویڈیو شیئرکی ہے۔

شیخ حمدان  کا کہنا ہے کہ یہ برائیڈ کی وہیل تھی۔ انہوں نے کمنٹ کیا کہ یہ فی الواقع دیکھنے کی ایک نایاب اور خوب صورت مخلوق ہے۔ ان کی جانب سے شیئر  کی جانے والی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگلی حیات میں دل چسپی رکھنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین میں وائرل ہوگئی۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-10/news-1641814609-3607.jpg
انھوں نے لکھا کہ وہیل متحدہ عرب امارات میں شاذو نادرہی دیکھی جاتی ہیں۔ ابوظبی حکام نے گذشتہ سال اکتوبراور دسمبر میں اپنی ساحلی حدود میں وہیل دیکھنے کی اطلاع دی تھی۔تب ابوظبی کی ماحولیات ایجنسی (ای اے ڈی) نے کہا تھا کہ وہیلوں کی موجودگی ملک کے پانیوں کی ’’صحت اورمعیار‘‘کی نشان دہی کرتی ہے۔

API Response:
مزیدخبریں