احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، یاسمین راشد نے الرٹ کردیا

10 Jan, 2022 | 03:22 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ڈاکٹر یاسمین راشد کا  کہنا ہے کہ احتیاط کریں یہ نہ ہو کہ ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے، 2 ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں اضافہ ہورہاہے۔عوام سےاحتیاط کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لگوائیں،عوام کی صحت سڑکوں سےاہم ہے۔ صحت کارڈ سےتھیلسیمیا و دیگر امراض کا علاج مفت ہوگا۔ وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مقصد ہے۔ عوام کو صحت کی سہولت دینا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کا فرض تھا۔ حکومت اپنے وعدے پورےکررہی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 31 مارچ تک پورے لاہور میں صحت کارڈ دے دیں گے اور خواجہ سراؤں کو بھی صحت کارڈ فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں