ویب ڈیسک: مری میں جہاں انسانیت نظر آئی اور مقامی افراد نے اپنے وسائل کے مطابق برف میں پھنسے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی وہیں کچھ بے حس افراد نے لوٹ مار کی انتہا کردی اور لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے رہے.
رپورٹ کے مطابق مری کے مقامی افراد خراب موسم کی پروا کئے بغیر باہر نکل آئے اور اپنے چھوٹے گھروں کے باوجود بڑے دل کا ثبوت دیا اور بچوں اور فیملی سمیت آنے والے افراد کو اپنے گھروں اور مساجد میں پناہ دی۔
ہمارے دونوں فاران ہوٹل میں 150 رومز ہیں۔۔وہ دونون ہوٹل بلکل فل تھے۔جو لوگ آج check out ہونا چاہتے تھے ہم نے انھیں واللہ زبردستی روکے رکھا۔کل شام اور آج کا پورا دن تمام سیاحوں کیلئے فری آف کاسٹ کھانے اور قیام کیلئے فاران ہوٹل کے دروازے کھلے تھے۔
— Umair Abbasi (@Umairabbasi100) January 8, 2022
الحمدللہ رب العالمین
ان کے ٹھہرنے کا بندوبست کیا اور انہیں کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں تو کئی بے ضمیروں نے مری میں ہوٹل کے 5 ہزار کا کمرہ 25 ہزار میں دیا، کئی جگہوں پر تو ہوٹل کے کمرے کا کرایہ تیس ہزار سے پچاس ہزار طلب کیا گیا۔
یہ تصویر میں نے خود کھینچی تھی۔ اور جو کچھ نیچے کسی بھائ نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 9, 2022
دو رات پہلے مری میں برف میں پھنسی ہوئے خاندانوں کو اہلیان مری پانچ سو روپے کا ایک انڈہ فروخت کر رہے تھے ،ہوٹل کمرے کا کرایہ تیس ہزار سے پچاس ہزار مانگ رھے تھے پانی کی بوتل پانچ سو کی بیچ pic.twitter.com/8crjM71uFA
برف میں پھنسےلوگوں کو ایک انڈا، ایک کپ چائے اور پانی کی بوتل پانچ سو روپے کی فروخت کی گئی۔ چھوٹی گاڑی کو دھکہ لگانےکا 3 ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکہ لگانےکا 5ہزار وصول کیا گیا۔
کل رات مری میں ہوٹل والے5ہزار کا کمرہ 25ہزار میں دےرہےتھے،برف میں پھنسےلوگوں کو ایک انڈا 5سو روپےکا فروخت کیاجا رہاتھا،چھوٹی گاڑی کو دھکہ لگانےکا 3ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکہ لگانےکا 5ہزار لیا جا رہا تھالیکن ٹی وی چینلوں پر گفتگو سنیں تو لگےمری والوں جیسا نیک اور مددگار کوئی نہیں۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) January 9, 2022
برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سیاح جہانداد نصیر کا کہنا تھا کہ ’ہم سے 50 ہزار کرایہ مانگا گیا۔ ہمارے پاس 50 ہزار سے کچھ پیسے کم تھے۔ رات گزارنے کے لیے اپنی اہلیہ کے زیور ہوٹل والوں کے حوالے کرنے پڑے جبکہ ہوٹل والے کریڈٹ کارڈ قبول نہیں کر رہے تھے۔
Murree Prices During The Incident:
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) January 9, 2022
Boiled Egg
Rs 200 to 300
Hot Tea
Rs 250 to 300
Mattress In The Hotel Hallways
Rs 12,000 to 18,000
Hotel Room
Rs 35,000 to 50,000
Chain Rent For Tyres
Rs 800 to 1500
Blankets
Rs 3000 to 5000
اور اُنھیں پیسوں سے حج پر بھی جائینگے
مری کے بے رحم ہوٹل مالکان کو سزا دی جائے۔ ہوٹلز بند کئے جائیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ جو ایک رات کا کرایہ 40,50 ہزار لے رہے تھے۔ لوگ کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے اور گاڑیوں میں رات کو سوئے اور ہمیشہ کے لئے سو گئے۔#bannedmurreehotels pic.twitter.com/k6yZkO06tX
— M.Sajid614 (@sajidkhan7014) January 9, 2022