شہر میں پلاسٹک مٹیریل سے سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ

10 Jan, 2022 | 02:31 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: شہر میں پلاسٹک مٹیریل سے سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کا پہلا پراجیکٹ، ایل ڈی اے نئی ٹیکنالوجی سے فیروز پور روڈ کی تعمیر کرے گا۔

 ایل ڈی اے کو ٹوٹ پھوٹ کی شکار فیروز پور روڈ کی مرمت اور بحالی کا خیال آگیا ہے۔ ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ ون نے فیروز پور روڈ پر کارپٹنگ کے لئے ورکنگ شروع کردی ہے ۔ پلان کے مطابق ایل ڈی اے نئی ٹیکنالوجی سے فیروز پور روڈ کی مختلف پیکجز میں مرحلہ وار تعمیر و بحالی کرے گا۔ لاہور کینال سے کلمہ چوک تک پہلے پورشن،کلمہ چوک سے لاہور برج تک دوسرے سیکشن کی تعمیر و بحالی ہوگی۔ لاہور برج سے کاہنہ تک سڑک کی تعمیر و بحالی کے لئے مختلف سیکشنز بھی بنائے جائیں گے، ایل ڈی اے فیروز پور روڈ کی تعمیر و بحالی اون سورس فنڈ سے کرے گا،چیف انجینئر ون کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فیروز پور روڈ کی تعمیر و بحالی کا تخمینہ نو کروڑ روپے لگایا گیا ہے، چیف انجینئر ون اسرار سعید کا کہنا ہے کہ پلاسٹک ویسٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لئے تکنیکی مشاورت کی جارہی ہے،جدید ٹیکنالوجی سے کم وقت میں سڑک کی تعمیر و بحالی ہوسکے گی۔

مزیدخبریں