ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسرے فلمیں ختم۔۔۔مریض خوار ہوکر رہ گئے

 ایکسرے فلمیں ختم۔۔۔مریض خوار ہوکر رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہڈی وارڈ کی ایکسرے مشین کو تالے پڑگئے، مریض اور انکے لواحقین پریشان ہیں 

 اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والے وکٹوریہ ہسپتال کےپاس ایکسرےفلمیں نہیں ہیں جس کے باعث  ہڈی وارڈ کی ایکسرے مشین کو تالے پڑگئے،ہسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ آرتھو وارڈ میں ایکسرے نہ ہونے کے باعث ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ایکسرے مشین پر مریضوں کے ایکسرے کا اضافی بوجھ پڑگیاہے لمبے انتظار سے مریض اور انکے لواحقین پریشان ہیں

انچارج آرتھو وارڈ ڈاکٹر ناصر کے مطابق ایکسرے مشین ٹھیک ہے ایکسرے فلمیں ایک ہفتہ سے ختم ہیں۔ ایکسرے فلمز آنے پر جلد مشین چلا دیں گے۔