(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مری اور گلیات کے علاقوں میں پھنسے سیاحوں کو مفت آن نیٹ کالز کی سہولت فراہم کردی۔
پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹروں نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالز کی سہولت فراہم کردی ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق، صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید برآں پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں۔