عاصم اظہر کو لائیوکنسرٹ میں بوتل پڑ گئی، ویڈیو وائرل

10 Jan, 2022 | 12:31 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند دنوں میں لائیو کانسرٹ کے دوران فنکاروں سے بدتمیزی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے  اور اب ایسا ہی واقعہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ بھی پیش آیا۔

عاصم اظہر کے حال ہی میں ہونے والے  لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا گیا تاہم اسی دوران مداحوں کے مجمعے سے ایک بوتل ان پر پھینکی گئی جس کے بعد عاصم اظہر غصے میں آگئے اور کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے.

گلوکار کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی شہر میں کسی نے ان سے بدتمیزی نہیں کی لیکن یہاں کی گئی، یہ ایک گندا دانا ہوتا ہے جو سب کو گندا کرتا ہے، عاصم اظہر کی برہمی پر ان کے مداحوں کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے ’سوری سوری’ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اس سے قبل بھی عاصم اظہر کی کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کنسرٹ کے دوران مداحوں نے ان کی سابقہ دوست ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانے شروع کردیئے تھے۔

ہانیہ عامر کا نام سن کر پہلے تو عاصم اظہر نے اسے نظر انداز کیا لیکن پھر کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ دیکھو جو ایکسٹرا (اضافی) نام لے گا ناں تو پھر بوائز مزا نہیں آئے گا۔

گلوکار کی اس درخواست کے بعد طلبا نے اور شدت کے ساتھ نعرے لگانا شروع کردیئے جس پر عاصم اظہر مایوس ہو کر پیچھے ہٹ گئے اور دوبارہ گانا شروع کردیا۔

مزیدخبریں