(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند دنوں میں لائیو کانسرٹ کے دوران فنکاروں سے بدتمیزی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے اور اب ایسا ہی واقعہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ بھی پیش آیا۔
عاصم اظہر کے حال ہی میں ہونے والے لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا گیا تاہم اسی دوران مداحوں کے مجمعے سے ایک بوتل ان پر پھینکی گئی جس کے بعد عاصم اظہر غصے میں آگئے اور کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے.
someone threw bottle on Asim azhar pic.twitter.com/9TM9Y6FyN2
— Mani (@pakzindabadhy) January 6, 2022
گلوکار کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی شہر میں کسی نے ان سے بدتمیزی نہیں کی لیکن یہاں کی گئی، یہ ایک گندا دانا ہوتا ہے جو سب کو گندا کرتا ہے، عاصم اظہر کی برہمی پر ان کے مداحوں کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے ’سوری سوری’ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
اس سے قبل بھی عاصم اظہر کی کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کنسرٹ کے دوران مداحوں نے ان کی سابقہ دوست ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانے شروع کردیئے تھے۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر کا نام سن کر پہلے تو عاصم اظہر نے اسے نظر انداز کیا لیکن پھر کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ دیکھو جو ایکسٹرا (اضافی) نام لے گا ناں تو پھر بوائز مزا نہیں آئے گا۔
گلوکار کی اس درخواست کے بعد طلبا نے اور شدت کے ساتھ نعرے لگانا شروع کردیئے جس پر عاصم اظہر مایوس ہو کر پیچھے ہٹ گئے اور دوبارہ گانا شروع کردیا۔