(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، عدالت عالیہ میں عدالتی چھٹیوں کے بعد معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا، عدالتوں میں وکلاء اور سائلین کے رش کے باعث ہائیکورٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں۔
پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس سمیت 29 ججز پانچ فروری تک مقدمات کی سماعت کریں گے، مقدمات کی سماعت کیلئے14ڈویژن بنچزاور29سنگل بنچز تشکیل دیئے جاچکے ہیں،جن میں سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں جبکہ جسٹس مسعود عابد نقوی،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس مرزا وقاض رؤف،جسٹس چوہدری محمد اقبال،جسٹس سردار احمد نعیم ،،جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس انوار الحق پنوں،جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس رسال حسن سید،جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس ندیم ارشد ،جسٹس طارق ندیم اور جسٹس محمد امجد رفیق بھی بنچز میں شامل ہیں۔
ڈویژن بنچز میں شامل ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سزائے موت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ انسداد دہشت گردی سے متعلق کیسز سنے گا جبکہ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔