راؤ دلشاد حسین: اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید ان ایکشن، عدنان رشید کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےلیے فیلڈ میں موجود، ایمپوریم مال میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ایمپوریم مال کا دورہ کیا جہاں فوڈ شاپس کو چیک کیا گیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 فوڈ شاپس کو سیل کر دیا گیا.
پیزا ہٹ، ہاؤ بے، بر گر کنگ، دی ووک، فائیو سٹار، برگر لیب، ھیڈیز، سمپلی صوفی، بومرے، چائنہ گرل، چاشگی، آلیٹو ، سیکنڈ کپ کافی، مانولو گیلٹو، سنیتھ ایز سلک، مگن، بیسٹیریو، مانگل، کریزی، مالٹس سندیس، دی کلونلز کچن، چائے نتھوواں، ٹیکسز چکن، فروزی، پٹاٹہ، آئس لینڈ کو سیل کردیا گیا۔
اسی طرح گلوریہ جنیز کافی، بندو خان ریسٹورنٹ، میکڈونلڈ، پاپا جونز، ڈابہ 101، توا چٹخارہ، ٹائمنگ برگر پیزا، میکس پیزا، باسکن بی آر رابن کو سیل کر دیا گیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے.
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحیٰ شاکر نے 10 دکانوں اور 2 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا،اوورچارجنگ پر 15 ہزار، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔تحصیل کینٹ میں ریڈوکس فارمیسی، این بی موبائل، بٹ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل شاپ، بلال بک ڈپو، نیو پنسار سٹور، حمید آٹو ورکشاپ، رمضان کلاتھ ہاؤس، مختیار آپٹیکل شاپ، ملک الیکٹرانکس، نیو تمباکو شاپ، سلطان فوڈز اور رے چن چائنیز کو سیل کروایا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 7 دکانوں، 3 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا،اوورچارجنگ پر 29 ہزار 500 روپے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
تحصیل سٹی میں کیکس اینڈبیکس، بنی ہئیر سیلون، نیو محمود فارمیسی، اویس کلاتھ شاپ، عبداللہ سیلون، ہونڈا پوائنٹ، جوس کارنر، کراچی نصیب بریانی، ریاض نان چنے پوائنٹ اور بن اسلم ریسٹورنٹ کو سیل کروایا گیا۔