(سٹی 42) ہزاربرادری سے اظہار ہمدردی کرنے پروزیراعظم کے دو معاونین خصوصی آمنےسامنےآگئے، شہباز گل نے ندیم افضل کو باونسر مارا تو وزیراعظم کے ترجمان نے بھی شہباز گل کو کلین بولڈ کردیا۔
ہزارہ برادری سے ندیم افضل چن کی اظہار ہمدردی نےہلچل مچادی۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن پردبےلفظوں میں طنزکرنےلگے۔ ندیم افضل چن نےسانحہ مچھ پرٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نےکہاتھاکہ اےبےیارومددگارمعصوم مزدوروں کی لاشوں میں شرمندہ ہوں لیکن ناجانےکیوں یہ ٹویٹ شہبازگل کوپسندنہ آئی۔
آپ دونوں میرے لئیے قابل احترام-
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 8, 2021
جب آپکا لیڈر مشکل فیصلہ کرتا ہے تو وہ فیصلہ کرنا بھی مشکل ہوتا ہےاوراس کا دفاع بھی۔میرے لئیے آسان ہے چپ رہنا۔میڈیا سے غائب ہو جانا۔ عوام میں مقبول بیانیے کیطرف کا بیان دینا۔
میں سوچ سمجھ کر اپنے لیڈر کا دفاع کررہا ہوں بھلے مجھ پر جتنی بھی تنقیدہو https://t.co/GGmAkd7Q3T
ندیم افضل چن کانام لیےبغیرشہباز گل نےبھی جواب دیااورٹویٹ کیاکہ جب آپکا لیڈرمشکل فیصلہ کرتاہےتواس کادفاع بھی مشکل ہے۔میرے لیےآسان ہےچپ رہنا۔میڈیا سے غائب ہوجانا، عوام میں مقبول بیانیےکاساتھ دینا۔
شہبازگل کےبیان پرندیم افضل چن بھی جواب دینےآئے۔ ٹویٹ کیایہ ان کےکمزورایمان کی نشانی ہےکہ صرف مظلومین کےساتھ ہمدردی کی سیاست کی۔ آج کل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دیناہےجونہ پہلےدیتاتھاناں اب دوں گا۔
یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ھے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نھیں کی۔۔ایک دربار سیاست یھاں ھے۔ایک روز-مھشر مجھے محمد وآل محمد کی سفارش۔لابی اور گداگری میری ضرورت ھے۔۔آجکل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ھے جو میں نا پہلے دیتا تھا ناں اب دوں گا۔۔۔ https://t.co/lo7eT4oC2b
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) January 10, 2021