عابد چودھری: انکوائری کےلیے کیوں طلب کیا؟ مشتعل وکلانے نامعلوم افراد کے ساتھ پنجاب بار کونسل کے دفتر پر دھاوا بول دیا، پنجاب بارکونسل میں توڑپھوڑ اورخوف وہراس پھیلانےپر8وکلاکے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
پولیس نے سول لائن تھانےمیں سنگین نوعیت کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔مقدمےمیں دہشتگردی، جان سے مارنے کی دھمکیاں،توڑپھوڑ اورناجائزاسلحہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمےمیں نامزدکئے گئے ملزمان میں دوخواتین سمیت آٹھ افرادشامل ہیں۔درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامزد ملزمان نے پنجاب بارکونسل کے عملےسمیت دیگر افراد پرتشدد کرتے ہوئےتوڑپھوڑ کی۔
ملزموں کو سوشل میڈیاپرججزاور وکلا سے متعلق تضحیک آمیز پوسٹ اپلوڈ کرنےپر طلب کیاگیاتھا جبکہ مقدمہ سیکرٹری پنجاب بارکونسل اشرف راہی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ متن کے مطابق مسلح ملزمان نے پنجاب بارکونسل انکوائری کی درخواست واپس لینے کےلیے دھمکیاں دیں اور ملزمان نے پنجاب بار کے سٹینو، سیکشن آفیسر اور دیگر عملے کو یرغمال بنایا اور پولیس کی مداخلت کےبعد ملزمان کی گرفت سےتمام افراد کو بازیاب کرایاگیا۔
پولیس نے حملےمیں ملوث ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ مقدمے میں عامر، ندیم، نسرین چوہان،حنارحمان، کرامت،ساجد،علی نفیس اورمختارشامل ہیں۔