عابد چوہدری: سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے ہمراہ کاہنہ تھانہ کا دورہ کیا۔ سی سی پی او نے محرر روم،فرنٹ ڈیسک اور حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی اور حوالات میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تھانہ کاہنہ کا سرپرائز وزٹ کیا جس دوران ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال بھی انکے ہمراہ تھے۔ غلام محمود ڈوگر نے تھانہ محرر روم اور فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا اور سی سی پی او لاہور نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا۔
غلام محمود ڈوگر نے تھانہ محرر سے ریکارڈ رجسٹرز بارے پوچھ گچھ کی اورسی سی پی او نے ایس ایچ او سے علاقہ میں کرائم کے بارے استفسار کیاجبکہ غلام محمود ڈوگر نے حوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور حوالات میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سی سی پی او کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں اورلوگوں کو انصاف فراہم کریں جبکہ تھانوں میں آکر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے۔
یاد رہےگزشتہ روز سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانہ مغلپورہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے محرر روم، فرنٹ ڈیاک سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پرسی سی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج چیک کیا اور ریکارڈ رجسٹرز اور حوالات کا جائزہ لیا ۔ غلام محمود ڈوگر نے فرنٹ ڈیسک پر نامناسب انتظامات پر ایس ایچ او سعید انور کی سرزنش بھی کی تھی۔