لیگی ایم پی اے شوہرسمیت کورونا کاشکار

10 Jan, 2021 | 04:12 PM

M .SAJID .KHAN

(عمراسلم)مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ بھی کورونا وائرس کا شکار ، عنیزہ فاطمہ نے سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب رکن صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ لیگی ایم پی اے نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جبکہ ان کے شوہر محمد ادریس کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کےبعد وہ بھی رہائشگاہ پر قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ عنیزہ فاطمہ نے تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر راولپنڈی سے منتخب ن لیگ کی رکن منیرہ یامین کورونا سے جاں بحق ہوگئیں تھیں، منیرہ یامین ایک ماہ پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، کئی روز تک ہسپتال میں بیماری سے لڑتی رہیں مگر جانبر نہ ہوسکیں، منیرہ یامین حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر تھیں، اس سے پہلے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی بھی کورونا سے جاں بحق ہوچکی ہیں۔

ملک بھر میں مہلک وبائی مرض کورونا کے وار تیزی کے ساتگھ جاری ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز44ہزار410کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔2 ہزار 899 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کروناکیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 2ہزار416ہوگئی۔4 لاکھ 56 ہزار 969 افراد صحت یاب ہوچکے۔ملک بھر میں 34 ہزار 803 فعال کرونا کیسزہیں۔سندھ میں 18 ہزار 488 ، پنجاب 10 ہزار 529 اور کے پی میں 3 ہزار 181 ایکٹو کیسز ہیں۔اسلام آبادمیں 1 ہزار 976،،گلگت بلتستان 49،،بلوچستان 286 اور آزاد کشمیر میں 294 فعال کیسز ہیں۔۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 10 ہزار 644 ہوگئی۔سب سے زیادہ چار ہزار 260 افرادپنجاب میں جاں بحق ہوئے۔ کورونا سندھ میں 3 ہزار 693 جبکہ خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 728 زندگیوں کے چراغ گل کرچکا۔ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 416تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں