ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا رات گئے دہلی گیٹ کے قریب گودام پر چھاپہ

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا رات گئے دہلی گیٹ کے قریب گودام پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا رات گئے دہلی گیٹ مسجد وزیرخان کے قریب کپڑے کے گودام پر چھاپہ، دہلی گیٹ کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا، گودام مالکان نے ساتھیوں کے ہمراہ اینٹی سمگلنگ کی ٹیم پر دھاوا بول کر ہوائی فائرنگ بھی کی، مزدہ گاڑیاں توڑ کر اینٹی سمگلنگ کے سپاہی غلام دستگیر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے رات گئے دہلی گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب ندیم بٹ نامی تاجر کے کپڑے کے گودام پر چھاپہ مارا، گودام مالکان نے ساتھیوں کے ہمراہ کسٹمز کی ٹیم پر دھاوا بول دیا، حملہ آوروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

 اس موقع پر علاقہ میدان جنگ بنا رہا، گودام مالکان کے ساتھیوں نے کسٹمز کی گاڑیاں توڑ ڈالیں اور سپاہی غلام دستگیر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرڈالا، کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی اطلاع پر کسٹمز کی ٹیم چھاپہ مارنے دہلی گیٹ پہنچی تھی۔

 اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز علی توقیر، انسپکٹر عبدالرحمن بٹ، رانا بابر، راناصادق، ناصر سعید، اصغر پوریوال، آغا سلطان حیدر بھی ٹیم میں شامل تھے، کسٹمز حکام کے مطابق حملہ کرنیوالوں میں کوئٹہ کے بدنام زمانہ سمگلر حاجی صادق کا بیٹا بھی شامل تھا۔ 

کسٹمز کی ٹیم نے مزاحمت کے باوجودگودام سےڈیڑھ کروڑ مالیت کاکپڑا لوڈ کر کے ویئرہاؤس میں منتقل کردیا ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer