(ویب ڈیسک) بھارت کی ناکامی کا تسلسل جاری دنیا کے سامنے پھرمنہ کی کھانی پڑگئی۔بھارت کواس بار اسے سلامتی کونسل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نےسلامتی کونسل میں چیئرمین شپ کے لئے سرتوڑ کوشش کی مگر ناکامی رہی اور سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے بھارت کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔ جن ممالک نے بھارت کو ووٹ نہیں دیئے ان کا مؤقف ہے کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرسکتا تھا بلکہ وہ یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے۔
بھارت القائدہ ،داعش پر پابندیوں، افغان امور، ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کمیٹیوں کا سربراہ بننا چاہتا تھا تاہم بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی 1267کی چیئرمین شپ نہ مل سکی جبکہ وہ سلامتی کونسل کی کمیٹی 1540 کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہا۔
کمیٹی 1267 کا تعلق القائدہ اور داعش پر پابندیوں کا اختیار رکھتی ہے اور کمیٹی 1540 ایٹمی عدم پھیلاؤ اورافغان امور سے متعلق ہے۔ رکن ممالک نے کہا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے مناسب ملک نہیں۔ بھارت افغان امور سے متعلق کمیٹی سربراہ بھی نہ بن سکا۔