(سٹی 42) لاہور میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے لیسکو کے گرڈ اسٹیشنز بند کرنا شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں متعدد گرڈ اسٹیشنز بیک وقت بند ہونے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی سیکٹر کیلئے بھی ایک بار پھر بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این پی سی سی کی جانب سے مناسب کوٹہ نہ ملنے کی وجہ سے انڈسٹری کو بند کیا جا رہا ہے۔سسٹم کو دوبارہ ٹرپ ہونے سے بچانے کے لئے انڈیپنڈنٹ فیڈرز کو بند کیا گیا۔
دوسری جانب لیسکو ریجن کے دیہی علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہ کی جا سکی۔ لاہور شہر میں ترجیحی بنیادوں پر بجلی دی جا رہی ہے، شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لئے مضافاتی اور دیہی علاقے متاثر ہونے لگے۔