ڈیفنس (زین مدنی ) مقبول اداکارہ یمنی زیدی جو اپنا وزن کم کرنے کیلئے کافی دنوں سے صحت مند غذائیں کھانے پر خاص توجہ دے رہی ہیں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا کہ وہ کافی ٹائم سے ڈائیٹ پر ہیں جس کی وجہ سے وہ اب خود میں واضح تبدیلی دیکھ سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کی وجہ سے ان کی نیند بہتر ہوئی ہے اور دن بھر خود کو تندرست اور توانا بھی محسوس کرتی ہیں۔ جبکہ کھانے کی طلب بھی کم محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے خوش ہوں۔
View this post on Instagram
31 سالہ یمنی زیدی نے اپنے اکاونٹ پر خود کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کر رہی ہیں۔اداکارہ کی تصویر اور پیغام کو لاکھوں لوگ پسند کر چکے ہیں۔