عبدالرحمان غازی کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

10 Jan, 2021 | 01:44 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) ترک ڈارمہ ارطغرل غازی میں عبدالرحمان غازی کا کردار نبھانے والے اداکار جلال عل اور  پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی میں عمیر ثناء فاؤ نڈیشن میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی، ترک اداکار نے تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں میں تحائف تقسیم کئے،  ترک اداکار کمال تیکدن نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔

  ترک ڈارمہ ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال عل عرف عبد الرحمن غازی اور ارطغرل ڈارمے کے پروڈیوسر کمال تیکدن کی کراچی آمد، جلال عل اور کمال تیکدن نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن میں تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ترک اداکار جلال عل میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ،  میں اپنی بات کا آغاز و اختتام قرآنی آیات سے کرنا چاہوں گا ۔  میں یہاں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو اپنا خون بھی عطیہ کروں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ملاقاتوں سے ترکی و پاکستان کے بھائی چارے میں مزید بہتری آئے گی،  میری ملاقات وزیراعظم سے بھی ہوئی،جہاں ایک نئے پراجیکٹ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔اس دوران عبدالرحمان غازی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں