اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں ریٹ لسٹ سے مختلف

10 Jan, 2021 | 11:09 AM

Shazia Bashir

فیروزپورروڈ (ذیشان صفدر) سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری، کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تو کچھ میں کمی دیکھنے کو ملی۔ 

 دکاندار ریٹ لسٹ کے بغیر من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے میں مصروف رہے، اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں لسٹ سے مختلف دکھائی دیں، آلو ریٹ لسٹ میں 38 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا، پیاز کی سرکاری قیمت 34 جبکہ مارکیٹ میں 45 تک فروخت ہوئی۔

 ٹماٹر کی سرکاری قیمت 75 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک فروخت، لہسن 275 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت، ادرک چائنہ کاسرکاری ریٹ 310 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 سو روپے تک فروخت کی گئی۔

 جبکہ کریلے114، مٹر 50،مونگرے 76،ساگ 30، گاجر 34، چائنہ گاجر 71، بھنڈی 197، شملہ مرچ93، سبز مرچ 192,پھول گوبھی 17، بند گوبھی 30، بینگن 42 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔

مزیدخبریں