ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اہلکاروں کیلئے جم لازمی قرار، سزا بھی مقرر

ڈولفن اہلکاروں کیلئے جم لازمی قرار، سزا بھی مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

والٹن روڈ (عرفان ملک) ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو چاق چوبند اور کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے جم جانا لازمی ہو گا، جس کو سزا دینا ہو گی اسے بھی مقررہ وقت سے زیادہ جم میں گزارنا پڑے گا۔ 

روایتی پولیس کے بارے میں ہر ایک کی نظر میں صرف بڑی بڑی توند والے اہلکار ہی آتے ہیں، لیکن ڈولفن فورس میں ایسی مثالیں نہیں ملتیں، اس کی وجہ ڈولفن کے ہر ڈویژنل آفس میں جم ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ورزش سے جہاں وہ خود جسمانی طور پر فٹ رہتے ہیں، وہیں فیلڈ میں انکی پرفارمنس میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔

ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ جم جانا ہر اہلکار کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے، اب تو سزا کے طور پر بھی جم میں ورزش کروائی جاتی ہے، فزیکل فٹنس جہاں تندرستی کی علامت ہے، وہیں کورونا جیسے موزی مرض سے بچاؤکا بھی اہم ہتھیار ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے دور میں  لاہور میں سٹریٹ کرائمز کے سدباب کے لیے ترکی کی طرز پر  ’ ڈولفن فورس‘ بنائی گئی ، ماضی میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے شاہین فورس اورمجاہد سکواڈ بھی قائم کی گئی تھیں لیکن شاہین فورس ختم ہوگئی ہے، جرائم اور دہشت گردی کے خلاف پنجاب پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس، انسداد دہشت گردی پولیس، کوئیک ریسپانس فورس، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ اور محافظ فورس کام کر رہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer