کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق، 370 نئے مریض

10 Jan, 2021 | 10:18 AM

Shazia Bashir

جیل روڈ (زاہد چودھری، بسام سلطان ) کورونا مزید 10زندگیاں نگل گیا۔ 370 نئے مریضوں کی تصدیق، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 300زیر علاج ، 130آئی سی یو اور 24 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں ۔ 

  کورونا وبا کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 1679 اموات اب تک ہوچکی ہیں اور71ہزار535 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب بھر میں24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 600  نئے کیسز اور 21 اموات کی تصدیق کی گئی، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار111 اور اموات 4242 ہوچکی ہیں،  پنجاب میں کورونا سے متاثرہ 129852 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں جنرل ہسپتال کے 11 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی، انہیں گھر وں میں قرنطینہ کر دیا گیا، ان ہیلتھ پروفیشنلز میں میں 5 ڈاکٹرز، 4 نرسز اور 2 پیرامیڈکس شامل ہیں۔ متاثرہ طبی عملے سے رابطے میں آنے والے 30 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ 

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام ہیلتھ پروفیشنلز میں معمولی علامات پائی گئیں، ان کو گھروں پر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے، تمام ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگی خطرے سے باہر ہے، اب تک صوبے بھر میں 2896 ہیلتھ پروفیشنلز وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں