شہر کے کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر، تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

10 Jan, 2021 | 09:45 AM

Shazia Bashir

جوہرٹاؤن (خوشبو افضال،عظمت افضال، عمر اسلم، فاران یامین،عفیفہ نصر) شہرکے کئی علاقوں میں اب بھی کچرے کے ڈھیر، وفاقی کالونی کا علاقہ کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا۔ کچرے کے ڈھیر، تعفن اور بیماریوں کا سبب بننے لگے، شہری پریشان۔

  انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کا بہتر ماحول دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی جلد از جلد یہاں سے کوڑا اٹھائیں، چند رائے روڈ پر جگہ جگہ کوڑے کا انبار سے شہری پریشان ہیں، شہر میں کوڑا اٹھانے کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ 

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کیخلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب خرم روحیل اصغر، امین ہیرا، میاں شہباز، وسیم علی سمیت دیگر نے کہا کہ  اہلیان لاہور کو میاں نوازشریف کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔

 نااہل حکمرانوں نے صاف ستھرا لاہور کچرا کنڈی بنا دیا، رکن صوبائی اسمبلی چودھری شہباز کا بیگم پورہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا،  لیگی ایم پی اے کی گلی محلوں میں گندگی کی ڈھیر موجود ہونے پر حکومت پر تنقیدکرتے رہے، چودھری شہبازاحمد نے بیگم پورہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت حکمرانوں کے بس کی بات نہیں،  اس موقع پر میاں عمران، محمد جاوید، لیاقت خان، وسیم علی سمیت دیگر لیگی کارکنا ن بھی موجودتھے، شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال برقرار ہے، کچرے سے اٹی سڑکوں سے گزرنا بھی محال۔

 شہری ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نے صفائی کے دعووں کی قلعی کھول دی، گندگی کے ڈھیر، بدبو اور تعفن  لاہور شہر کو جیسے نظر لگ گئی، صاف ستھرا باغوں کا شہر کچرا کنڈی میں بدل گیا، وفاقی کالونی، حبیب اللہ روڈ گڑھی شاہو، چند رائے روڈ چونگی امر سدھو ہو یا شہر کے دیگر مقامات پرجگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں اور شہری شکوہ کناں ہیں۔

انتظامیہ کئی بار شہر کی صفائی کے دعوے کر چکی ہے لیکن یہ دعوے زبانی احکامات سے آگے نہیں بڑھ سکے، جوہر ٹاؤن کے علاقے سوک سینٹر میں کچرے کے انبار لگ گئے، سوک سینٹر لاہور کے علاقے میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ جوہر ٹاؤن میں ہی واقع قریبی گاؤں بھانے میں بھینسوں کے باڑے میں پلنے والی بھینسوں کے گوبر کو سوک سینٹر میں پھینکا جانے لگا۔

 علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ گندگی اٹھا کر اہل علاقہ کے مسائل کا خاتمہ کرے۔

مزیدخبریں