ممبئی: کامیڈین کپل شرما کو ممبئی پولیس نے گاڑیوں کے فراڈ کیس میں طلب کر لیا۔
مشہور زمانہ ’ کپل شرما ‘ شو کے میزبان کپل شرما کو گزشتہ روز ممبئی پولیس نے گاڑیوں کے فراڈ کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپ شرما نے دلپ چھبریا ڈیزائن کمپنی کو وینیٹی وین بنانے کے لیے آرڈر دیا تھا۔ جوکہ کمپنی مقرر وقت میں تیار نہ کر سکی۔ جس پر کپل شرما نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے دلیپ چھبریا کو ساڑھے 5 کروڑ روپے کی وینیٹی وین ڈیزائن کرنے کے لیے کہا تھا لیکن ادائیگی کرنے کے باوجود انہیں وین نہیں ملی۔ کپل شرما نے اس فراڈ کے خلاف دلیپ چھبریا پر مقدمہ درج کیا تھا اور اسی سلسلے میں انہیں بطور گواہ عدالت طلب کیا گیا تھا۔
ایک جانب کپل شرما کی جانب سے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج تھا کہ دوسری جانب ممبئی پولیس نے کمپنی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اسی کمپنی کے سربراہ کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش کمپنی کو گاڑیوں کا آرڈر دینے میں کپل شرما بھی شامل تھے جنہیں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا۔
ممبئی پولیس کی کرائم برانچ میں بیان ریکارڈ کروانے والے کپل شرما نے میڈیا کو طلبی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کمپنی کو 2017 میں وینٹی وین کا آرڈر دیا تھا۔ جن کے خلاف ہم نے پہلے ہی مقدمہ کیا ہوا ہے۔ ابھی علم ہوا ہے کہ یہ کمپنی گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث ہے اس حوالے سے مجھے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا۔