(زاہد چوہدری)ضلعی حکومت نے آوارہ کتوں کے آگے سرنڈر کردیا ، ہرگھنٹے میں 3لاہوریئے کتوں کے کاٹے کا شکار ہونے لگے۔
ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں مکمل بے بس ہوگئی، شہری بدستور آوارہ کتوں کے نشانے پر ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں آوارہ کتوں نے مزید 70 شہریوں کو کاٹ لیا۔ جنوری کے پہلے 10 روز کے دوران مجموعی طور پر 407 شہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹا ہے اوراوسطاً ہر گھنٹے میں تین شہری آوارہ کتوں کا شکار ہوئے ہیں۔
آوارہ کتوں کا راج، سینکڑوں شہری متاثر
10 Jan, 2020 | 10:15 PM