شکر ہے کہ ہمارے امیدوار کامیاب نہیں ہوئے، مصطفی کمال

10 Jan, 2020 | 07:53 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر) پاک سر زمین کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ ہمارے امیدوار کامیاب نہیں ہوئے ورنہ حکومت کے ساتھ ہماری بھی رسوائی ہو رہی ہوتی۔
پاک سرزمین کے ورکز کنونشن کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا اور رب تعالی کو راضی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب چاہو ں شریکِ اقتدار ہو سکتا ہوں لیکن عوام کی خدمت اور ووٹ کی مدد سے اقتدار میں آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدا وقت ایک سا نہیں رہتا کل تک جو وزرائے اعظم تھے آج وہ نہیں رہے شاہی قلعہ میں کھبی حکمران رہتے تھے آج وہاں شہری سیر کے لیے جاتے ہیں۔

چیئرمین پاک سر زمین نے مزید کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم کو خبر باد کہا جب کراچی میں سچ بولنے کی کم از کم سزا موت تھی،  کہا جاتا ہے کہ مجھے تیسری قوت کی حمایت حاصل ہے ایسی کچھ نہیں ہے میں نے اقتدار کو خود چھوڑا تھا۔

مزیدخبریں