نواں کوٹ کے علاقہ میں ا ندھے قتل کی واردات

10 Jan, 2020 | 06:06 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی) نواں کوٹ کےعلاقہ میں نامعلوم ملزم نےاقبال نامی معمرشہری کوگھرمیں داخل ہو کرفائرنگ کرکےقتل کردیا، پولیس نےمقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی۔

پولیس کےمطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ نواں کوٹ کےعلاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے66 سالہ منا مسیح نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے، پولیس نےموقع پرپہنچ کرلاش کو تحویل میں لےلیا اورشواہد اکٹھےکیے،لواحقین کا کہنا تھا کہ منا مسیح گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم شخص نےفائرنگ کر کےقتل کیا،جب صبح گھرکےباقی افرادآئےتوکمرے میں منا مسیح کی لاش پڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی کسی سےکوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا،واقعےکا مقدمہ مقتول کےبیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےجبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہےجلد ملزمان کوگرفتارکرلیا جائےگا۔

مزیدخبریں