ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بار الیکشن، تیاریاں مکمل،10 ہزار وکلا حق رائے دہی استعمال کرینگے

لاہور بار الیکشن، تیاریاں مکمل،10 ہزار وکلا حق رائے دہی استعمال کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق: 2020 کے لاہورڈسٹرکٹ بارالیکشن، ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار کے انتخابات کل ایوان عدل میں صبح نو بجے شروع ہونگے، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، انتخاب میں دس ہزار وکلا اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

لاہورڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کل ہونگے، الیکشن بورڈ کی طرف سے ایوان عدل میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، الیکشن میں خواتین کا ایک اورمرد وکلا کے لیے چارپولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، الیکشن بورڈ کے چیئرمین عمران مسعود کا کہنا ہے کہ اب وکلا بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

اس بار پنجاب بار کونسل کی طرف سے الیکشن بورڈ کو پولنگ بوتھ پرہلڑبازی کرنے والے وکلا کےلائسنس منسوخ کرنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں، الیکشن میں کل 23 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، صدارت کی نشست پرجی اے خان طارق، رانا انتظاراورمیاں جہانگیر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر کے لیے خرم میر، محمد نعیم، سجاد بٹ، شکیلہ اختر رانا، غلام عباس، کرم نظام راں جبکہ ماڈل ٹاون کی نشست پر رانا کوثر، سہلری، ندیم ضیاء بٹ، سیکرٹری کی نشست پراحمد سعد خان، ریحان احمد، سلطان حسن، سعیدہ عظمی گیلانی اور جوائینٹ سیکرٹری کی نشست کے لیے سائرہ لودھی، علی نور بلوچ، میاں اسامہ اورنمرہ بٹ مدمقابل ہونگے۔فنانس سیکرٹری کےلیےسید ثمر نقوی،علی عمران،آڈیٹر کے لیےچودھر ی عمران رفیق اورخواجہ التمش کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن بورڈ  نے تمام وکلا کو اپنے ساتھ شناختی کارڈ اور پنجاب بار کونسل کا کارڈ لانا لازمی قرار دیا ہے، بصورت دیگر وکلا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer